خوش آمدید - Welcome
اردو کیمپس - Urdu Campus
علم و آگاہی کے پل صراط سے گزرنے والی نوجواں نسل کے نام وقف!
اردو کیمپس
محض ایک جریدہ نہیں بلکہ آنے والی کئی نسلوں کی ترتیب و تہذیب کے لیے صف بندی بھی ہے۔
"ینگ اڈلٹ لٹریچر (Young Adult Literature)" کے میدان میں اپنی نوعیت کا پہلا اردو رسالہ ہے۔
"ینگ اڈلٹ لٹریچر (Young Adult Literature)" کے میدان میں اپنی نوعیت کا پہلا اردو رسالہ ہے۔
اردو کیمپس : اغراض و مقاصد
- اردو شعر و ادب کے نوجوان، باشعور اور دیانت دار قارئین کی تعداد میں اضافہ کرنا۔
- اردو ادب کی بیش بہا روایات سے آگاہی۔
- زبان و بیان کے اسرار و رموز سے واقفیت۔
- طلبا کی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں کی دریافت۔
- کم تر صلاحیتوں کی نگہداشت اور ان کی تربیت۔
- نصابی ساخت سے علاحدہ طلبا میں شعر و ادب کی خود مختارانہ افہام و تفہیم کے رجحان اور سعی کا فروغ۔
- تہذیبی معیار پر علمی و ادبی اختلاف رائے کے لیے ذہن سازی ۔
- مختلف اصناف ادب کی تکنیک اور ان کے بنیادی تقاضوں سے روشناسی۔
- تحقیقی امور پر بہتر رہنمائی۔
- معتبر ادیبوں اور طلبا کے درمیان ادبی و علمی مکالمہ ۔
- ملک بھر کی اہم یونیورسٹیوں اور کالجوں کے درمیان علمی روابط کا قیام۔
- ذرائع ابلاغ کے مختلف شعبے، یعنی سکرپٹ رائٹنگ، صحافت، نیوز ریڈنگ، ویب ڈیزائننگ وغیرہ کا تکنیکی تعارف اور رہنمائی۔
Urdu Campus, the first ever young adult literature urdu magazine from Mumbai, India.




















